اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی بجٹ میں فروری 2024 کے عام انتخابات کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے اور آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکریٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں۔۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا، وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کے لیے تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی، رقم کی فراہمی سے متعلق ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔۔۔۔چیف الیکشن کمشنر نے رقم فراہمی سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رقم فراہمی سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم کو آج خط بھی لکھا جا رہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں