بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب

پشاور(پی این آئی)بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا۔بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔بلوچستان سے منیراحمد بلوچ اینڈپینل، ،سندھ سے حلیم عدل شیخ صدر منتخب ہوئے۔

پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز نے خود سکیورٹی کی نگرانی کی۔پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی تھی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں