ن لیگ کا کس حلقے سے امیدوار کون؟ پارلیمانی بورڈ نے شیڈول جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔۔۔مسلم لیگ(ن) نے قومی، صوبائی اور مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کے انتخاب کے لئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔۔۔ شیڈول پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کیا ہے۔۔۔ پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس کل لاہور میں ہو گا۔۔۔۔پارلیمانی بورڈ سرگودھا ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کل کرے گا۔۔۔۔راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کون ہوں گے؟ فیصلہ 3 دسمبر کو ہو گا۔۔۔۔

خیبر پختون خوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا فیصلہ 6 دسمبر کے اجلاس میں ہو گا۔۔۔7 دسمبر کو اجلاس صوبہ بلوچستان میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔۔۔۔بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کے بارے میں اجلاس 8 دسمبر کو طلب۔۔۔۔ ملتان ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ 9 دسمبر کو ہو گا۔۔۔۔۔ساہیوال ڈویژن سے متعلق 11 دسمبر جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 12 دسمبر کے اجلاس میں ہو گا۔۔۔۔گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس 13 دسمبر کو بلایا گیا ہے۔۔۔لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن کے بارے میں اجلاس 14 دسمبر کو ہو گا۔۔۔۔لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں پارٹی امیدواروں کا فیصلہ ہوگا ۔۔۔ لاہور سٹی ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے بارے میں اجلاس 15 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔

صوبہ سندھ میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 16 دسمبر کو اجلاس میں کیا جائے گا ۔۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مخصوص نشستوں کے بارے میں فیصلوں کے لئے 18 دسمبر کو اجلاس ہوگا۔۔۔۔ خیبر پختون خواہ کے باقی ماندہ انتخابی حلقوں کے بارے میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس 19 دسمبر کو ہو گا۔۔۔۔۔

close