شمالی پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (آئی این پی ) سوات اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال ، دیر بالا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں