اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ، پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے ۔ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں