190 ملین پائونڈ کیس، نیب کی دو ٹیموں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش، کیا پوچھا؟

راولپنڈی(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے 190 ملین پائونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش جاری ہے۔گزشتہ روز احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کومزید تفتیش کی اجازت دی تھی۔عدالتی اجازت کے بعد جمعہ کو نیب کی دو ٹیمیں اڈیالا جیل پہنچیں۔

پہلی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاراحمد کی سربراہی میں عمران خان سے تفتیش کی جبکہ پہلی ٹیم کی موجودگی میں دوسری ٹیم آئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آصف محمود نے کی۔دوسری جانب اسی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے اور درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پانڈ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close