بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، پی ٹی آئی نے حکمت عملی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق گزشتہ روز کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی طے کرے گی۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی لیڈر شپ اور کارکن جیل میں ہیں یا روپوش ہیں،

ان حالات میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل ہے۔۔۔۔۔ حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پر غور کریں گے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close