سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے 14 دن میں جواب طلب کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں نوٹس جاری ہوا،جسٹس مظاہری علی اکبر نقوی کے خلاف دس شکایت کنندگان کو سنا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات کو بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں جائزہ لیا گیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات میں سے دو اعتراضات کی وضاحت ہونے پر واپس بھی لیے گئے،آج صرف کونسل ارکان کی جانب سے مشاورت کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close