بجلی ہر تین ماہ بعد مہنگی ہو گی، آئی ایم ایف کی طرف سے قرضے کے لیے نئی شرط سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 7 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں 70 کروڑ ڈالر کی منظوری ملنے کے امکان کے پیش نظر حکومت نے بجلی کے بلوں میں ہر سہ ماہی میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ (اضافہ) کرنا ہوگا تاکہ پھولتے ہوئے گردشی قرض کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔ ۔۔انگریزی اخبار دی نیوز کی پررپورٹ کے مطابق اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمپنیوں نے نیپرا کے ریگولیٹر کی جانب سے ایک عہد کا تقاضا کیا ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ وعدہ آئندہ دو ایک ہفتوں میں کردیا جائےگا۔۔۔

اس حوالے سے سماعت کی تاریخ سرکاری طور پر تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن سہ ماہی بنیادوں پر ہونے والی پہلی ایڈجسٹمنٹ ( جولائی تاستمبر) ابھی تک واجب الادا ہے اور یہ جلد ہی وصول لیا جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close