عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزراء اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہو گی۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے بینچ نمبر ایک میں نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان، عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا زبان اور توہین آمیز کلمات کے کیس کی سماعت کریں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close