اسلام آباد (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔ ڈسکوز نے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔۔۔۔۔جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نظرِ ثانی نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا۔۔۔
۔نیپرا اس حوالے سے 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں نے کپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔۔۔۔۔آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب61 کروڑ 70 لاکھ اور نقصانات کی مد میں 6 ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں