الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں عام انتخابات 11 فروری 2024 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو دوران سماعت آگاہ کر دیا۔ 90 روز میں انتخابات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کیا انتخابات کی تاریخ دی، جس پر وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں