اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، جہاں ان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدالت آمد کے موقع پر پارٹی صدر شہباز شریف، لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ، مریم نواز، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق اور دیگر کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نواز شریف کی آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد اور لوگوں کے ہجوم کے باعث کمرہ عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا ۔ نواز شریف نے نشست پر کھڑے ہوکر اپنی حاضری لگوائی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورتی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں