تربت میں فائرنگ، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو گئیں

تربت (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ایک مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تربت میں فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی مزدوروں تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تھے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور اس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ تربت فائرنگ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close