اسلام آباد(آئی این پی)اسلامی نظریاتی کونسل نے صدرمملکت کے سزا معافی کے اختیارکی قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئے مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین کونسل قبلہ ایاز نے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ صدر کا یہ اختیار قرآن و سنت کے منافی ہے ، صدر مملکت کو قتل سمیت مختلف جرائم کی سزائیں معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے ۔قبلہ ایاز نے کہا کہ شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نیدوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں