کولمبو (پی این آئی) ایشیا کپ ون ڈے ایونٹ کے فائنل آج کھیلا جائے گا ۔۔۔ فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔۔۔فائنل میچ میں اگر بارش نے خلل نہ ڈالا تو ٹورنامنٹ آج اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ ۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم بھارتی سورماؤں کو قابو کرنے کی راہ تک رہی ہے۔۔۔
آج کا میچ کولمبو میں کھیلا جانا ہے جہاں آج17 ستمبر کو بھی بارش کی پیشگوئی ہے اور مھخمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق شام کے وقت موسلا دھار بارش متوقع ہے۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل میں بارش کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو ، فائنل کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم دونوں ٹیموں کو 20 اوورز کھیلنا ضروری ہیں۔۔۔تاہم اگر بارش نے اس کی بھی اجازت نہیں دی تو میچ 18 ستمبر بروز پیر کو ریزرو ڈے پر ہوگا۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پیر کو بھی کولمبو میں 69 فیصد بارش کا امکان ہے، لہذا اگر ریزرو ڈے کو منسوخ کیا جاتا ہے تو ٹرافی دونوں ٹیموں کے درمیان بانٹ دی جائے گی، یعنی رواں برس ایشیا کپ کی فاتح دو مشترکہ ٹیمیں بھارت اور سری لنکا ہوں گی جو ایشیا کپ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں