مراکش زلزلہ، نگران وزیراعظم انوار الحق کا اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اس حوالے سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

علاوہ ازیں نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کو ٹیلیفون کر کے ہولناک زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت مراکش کے زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہے، مراکش کے عوام کو صحت کی سہولیات سمیت ہر ممکن مدد دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close