بھارت کے معروف سابق کرکٹر کا شاہین شاہ سے متعلق بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) بھارت کے معروف کمنٹیٹر، یوٹیوبر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹرز کے دماغ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی براجمان ہیں۔ آکاش چوپڑا نے اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بارش کی وجہ سے کھیل ختم ہونے سے قبل شاہین ان کے لیے مین آف دی میچ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں سب سے پہلے پلیئر آف دی میچ کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے چاہے کھیل مکمل ختم نہ ہوا ہو’۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا ‘ویسے تو دیکھا جائے تو اس میچ میں مین آف دی میچ کے بہت سے دعویدار تھے جیسا کہ ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے ہندوستان کو اس مقام پر پہنچا دیا جہاں سے وہ لڑ سکتے تھے، لیکن میرا پلیئر آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی ہے’۔آکاش چوپڑا نے شاہین کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین نے میچ کے آغاز سے ہی بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کی، لڑکے کے پاس کلاس ہے اور وہ گیند کو اچھی رفتار سے سوئنگ کرتا ہے۔

بھارتی کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ (شاہین) ہمارے ذہنوں میں کرائے کے بغیر رہ رہا ہے کیونکہ جب وہ گیند کرانے کے لیے بھاگنا شروع کرتا ہے تو مجھے نہیں معلوم کہ بلے باز کیا سوچتے ہیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اس کی گیند پیڈ پر لگے گی یا بلے باز کو آؤٹ کر دے گا۔

close