الزام تراشیوں کی جنگ تیز، جے یو آئی ف نے مہنگائی کی زمہ داری ن لیگ پر ڈال دی

لاہور (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذمہ دار سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کا اس میں کوئی کردار نہیں کیونکہ ڈرائیونگ سیٹ پر ن لیگ تھی۔۔۔۔ جے یو آئی ف کے سینئر رہنما مولانا امجد خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مرکزی وزارتیں اور وزارت عظمیٰ مسلم لیگ ن کی تھی اور جے یو آئی ف کا حصہ بہت محدود تھا جس کی وجہ سے انہیں مہنگائی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور یہ واقعہ پاکستان کے لیے منفرد نہیں ہے۔ ان کا یہ ریمارکس اس سوال کے جواب میں آیا جب ان کی پارٹی کے ارکان کہہ رہے تھے کہ عوام انہیں (جے یو آئی-ف) سمیت حکومت میں موجود دیگر افراد کو قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ مولانا امجد خان نے کہا کہ درحقیقت جے یو آئی-ف نے چیلنجز کا اندازہ کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کی تجویز دی تھی لیکن اتحادیوں نے ان کی تجویز کو ٹھکرا دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close