پاک افغان بارڈر پردشمن کا حملہ، کتنے فوجی جوان شہید ہوئے؟ دشمنوں کی لاشیں بچھا دیں

چترال (پی این آئی) چترال میں پاک افغان بارڈرپردہشتگردوں کےحملے میں 4جوان شہید ہوگئے جبکہ 12دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے 2فوجی چوکیوں کوجدیدہتھیاروں سے نشانہ بنایا،دہشتگردوں کی جانب سے نورستان اورکنڑ سے نقل وحرکت کی اطلاعات ملی تھیں،سکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کوبھاری نقصان پہنچایا۔ علاقے سے دہشتگردوں کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں،چترال کےعوام سکیورٹی فورسزکےشانہ بشانہ کھڑے ہیں،توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کےلیے استعمال نہیں ہونےدےگی،امیدہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close