اگست کے مہینے میں بجلی کی اضافی قیمت کی ڈبل وصولی، غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کی ڈسٹری بیوٹر کمپنی نے اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا تھا لیکن یکم جولائی کو بجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی تھی اور اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی تھی، پھر ماہ رواں اگست میں صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی ہے۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ اس مہینے اگست میں بجلی کا بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئی ہیں۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملا کر عوام کو فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پڑنے لگی۔۔۔۔

اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جولائی کوبجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی، پھر اگست میں صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی ہے۔۔۔۔۔ ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی وصو ل کی جارہی ہے، رہی سہی کسر بجلی پرعائد ٹیکس نے پوری کر دی، مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کابوجھ منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close