اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی طرف سے کیس کی سماعت کے دوران دیئے گئے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر توشہ خانہ کیس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی اور چیف جسٹس پاکستان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے کتنا لگاؤ ہے نظر آ گیا ہے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں،
اگر کوئی فیصلہ غلط ہے تو اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں مختلف سوالوں کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق اپنی اپنی رائے بھی ظاہر کردی ہے۔۔۔۔ سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر توشہ خانہ کیس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں انہی بنیادوں پر کیس زیر سماعت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں