جنوبی وزیرستان میں شدید جھڑپ ، پاک فوج کے6 فوجی جوان شہید ، 4 دہشتگرد جنم واصل

اسلام آباد (پی این آئی )جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہید جبکہ 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 4 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں