خاتون بیوروکریٹ نے صدر عارف علوی کی پرنسپل سیکرٹری بننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نارکوٹکس ڈویژن کی سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرنے والی 22 گریڈ کی افسر حمیرا احمد نے صدر عارف علوی کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کے زمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری ہٹانے کے لیے صدر مملکت کے احکامات کی تعمیل نہیں ہوسکی کیونکہ نگران حکومت کے دور میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر پوسٹنگ تبادلے ہوسکتے ہیں اور نہ ہی حکومت پر صدر کی درخواست پر عملدرآمد لازم ہے۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ روز وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین شاہ سے کہا تھا کہ ان کے پرنسپل سیکرٹری وقار احمد کو ہٹایا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close