اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اتحادی رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔۔۔وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے اس معاملے پر مشاورت کی۔۔۔ دوسری جانب وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز ہے، نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ ۔۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ آج قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روز ہوگئےہیں لیکن نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔۔۔
جبکہ صدر عارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔۔۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر کی طرف سے خط لکھے جانے کے اقدام پر تنقید کی اور کہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا، اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں