پیپلز پارٹی کی سابق چیف جسٹس یا سابق سیکرٹری خارجہ کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی نگراں وزیراعظم کیلئے 2نام دیدئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام دیا، پی پی نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی نگراں وزیراعظم کیلئے دیا ہے۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم کیلئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی ا?ج رات بارہ بجے تحلیل کردی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھیں گے۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، اگلے تین دن میں نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل ہوجائے گا، ممکن ہے وزیراعظم سے کل دوبارہ ملاقات ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close