توشہ خانہ کیس، سیشن عدالت نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔۔۔اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ہوئی۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی مصروفیت کے باعث پہلے کیس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کی گئی اور پھر 3 بجے تک ملتوی کی گئی۔۔۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ 3 بجے کے بعد دلائل دینے کا آخری موقع دیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست بھی خواجہ حارث دیں گے، اگر خواجہ حارث نہ آئے تو سیشن عدالت فیصلہ محفوظ کر لے گی۔۔۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حتمی دلائل دے دیے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کل ساڑھے 8 بجے کیس کے قابلِ سماعت ہونے نہ ہونے پر دلائل دیں، جج ہمایوں دلاورنے کل چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں ساڑھے 8 بجے طلب کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close