حفیظ شیخ، شاہد خاقان، فواد حسن فواد، اسلم بھوتانی، نگران وزیر اعظم کا قرعہ کس کے نام نکلے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ عام انتخابات سے قبل کون نگران وزیراعظم ہو گا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی اور نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیر میں ویڈیو لنک پر ہوگا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت حکومتی اتحادی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close