دبئی (پی این آئی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرادری کے درمیان دبئی میں طویل بیٹھک پیر کی رات ہوئی ہے۔۔۔۔۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مشاورت کا سلسلہ تقریبا ڈھائی گھنٹے دبئی میں ایک بڑے ہوٹل کی میٹنگ روم میں ہوا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنماؤں میں طویل ترین مشاورت جاری ہے مگر ابھی تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکا ہے البتہ الیکشن مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق ہے۔۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں ملک میں معاشی ایمرجنسی پر بھی گفتگو ہوئی جس کے تحت الیکشن کو 6 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی ہے مگر سیاسی نظام کی پختگی اور استحکام کے لیے دونوں سیاسی رہنما انتخابات کرانے کے حق میں بھی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں