اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔۔۔۔ عمران خان اور دیگر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے کی سماعت آج جمعرات کے روز ہوئی۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔۔۔۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائی کورٹ پیش ہونا ہے،
لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث اسلام آباد پیش نہیں ہو سکتے۔۔۔۔۔ںانسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔۔۔۔ بعد ازاں عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان سمیت فرخ حبیب، شبلی فراز اور حسان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو طلب کر لیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں