جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف کو پاک فوج کے ہیڈکوارٹر، جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

 

 

چیئرمین تحریک انصاف پر کارکنان کو حملے کیلئے اکسانے، حملے کی منصوبندی اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کئے جائیں گے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پکڑے جانے والے ملزمان کے بیانات کے تحت عمران خان کو ملزم نامزد کیا جائے گا۔بتایا گیا ہےکہ عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزدگی کا فیصلہ قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کے بعد کیا گیا، جی ایچ کیو گیٹ سمیت تنصیبات پر حملے کے مقدمات پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں درج کئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close