نواز شریف پر لگی پابندی ختم ،نئے قانون کے مطابق الیکشن لڑ سکیں گے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہو چکی، نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف متحدہ عرب امارات سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جا رہے ہیں، جس کے بعد وہ انگلینڈ جائیں گے۔وطن واپسی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پارٹی جب کہے گی نواز شریف انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے،

نواز شریف پر وہی کیس تھا جس میں مریم نواز بری ہو چکیں، اب نواز شریف بھی بری ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close