قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کردیا۔جیو نیوز کے مطابق قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی جب کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی۔اس سے قبل سپریم کورٹ ججز تنخواہ 2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جب کہ 2022 کے آرڈر کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close