آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سٹینڈ بائی ایگریمنٹ سیملک کے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔دعاہے کہ یہ آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کی بنیادی دلیل یہ تھی کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی اشدضرورت تھی جس سے ملک کو معاشی استحکام حاصل کرنے میں مددملے گی لیکن قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں۔ انہوںنے کہاکہ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ نیا پروگرام آخری ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں اور شراکت داروں جیسا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسلامک ڈیولپمنٹ فنڈ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بڑے معاشی چیلنجز کے وقت پاکستان کاساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مکمل حکومتی نقطہ نظر کے تحت ہم نے اقتصادی بحالی کا منصوبہ وضع کیا ہے،اس منصوبہ سے زراعت، کان کنی اور معدنیات، دفاعی پیداوار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہماری اسٹریٹجک صلاحیت سے استفادہ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لائیگااور چالیس لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریگا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک کٹھن سفر ہو سکتا ہے لیکن جیسا کہ محاورہ ہے کہ جب سفر مشکل ہو جاتا ہے، تو آپ کو سخت فیصلے کرناہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close