حکومت نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، اسحاق ڈار کا اہم اعلان

اسلام آبا د(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ عوام کے ساتھ کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ہے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کے لئے ”بانڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی 2023“ کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا کہ حکومت کا پاکستان کے عوام کے ساتھ ایک اوروعدہ پورا ہوا جو 9 جون 23 کو قومی اسمبلی میں بجٹ مالی سال 24 کی تقریر کے ذریعے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم پریس کانفرنس کے ذریعے تفصیلات شیئر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close