پاکستان کی ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 29جون کو منانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا، یکم ذی الحجہ کل بروز منگل اور عیدالضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا، صوبوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ۔ اجلاس میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔

اجلاس کے بعد شہادتوں کی روشنی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نیوزکانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ، یکم ذی الحجہ کل بروز منگل اور عیدالضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔یاد رہے سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا جس کے مطابق یوم عرفہ27جون کو ہو گا اور عید الاضحی 28 جون کو ہو گی۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے دو روز قبل عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔ذوالحج کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ مبارک میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور پھر میدان عرفان میں جمع ہوتے ہیں جہاں نبی کریم ﷺ نے تاریخی خطبہ دیا تھا جسے خطبہ حج الوداع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔حج کے ارکان سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں