چین نے پاکستان پر ڈالرز کی برسات کر دی، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا

کراچی (پی این آئی)چین نے پاکستان پر ڈالرز کی برسات کر دی، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا۔۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو آج چائنہ سے 30 کروڑ ڈالرموصول ہوجائیں گے۔ بینک آف چائنہ کی طرف سے رقم کی منتقلی کے حوالے سے سوئفٹ کوڈ پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔

یہ رقم رول اوور سہولت کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی، یہ رقم کمرشل قرض کی مد میں موصول ہو گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 15 جون کو بھی پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے، چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

close