گھر ملا، نہ پیسے واپس ہوئے، نیب نے فرح گوگی کے متاثرین کو طلب کر لیا

لاہور (پی ٹی آئی) نیب کی ٹیم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فرحت شہزادی عفرف فرح گوگی اور دیگر ملزمان کیخلاف شکایات درج کرانے کیلئے نیب آفس لاہور بلوا لیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف کیس کے معاملے میں گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نیب کی ٹیم کے پاس شکایات لیکر پہنچے ہیں۔۔۔۔۔

متاثرین کے مطابق فرح گوگی کے ادارے کی طرف سے جعلی مالکانہ حقوق دیکر بکنگ کی جاتی رہی جبکہ قبضہ ملا نہ رقوم واپس ہوئیں اور مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔نیب لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ میں فرحت شہزادی کی ملکیت ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close