پاکستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

سبی(آئی این پی)پاکستان کے سب سے بڑے صوبےبلوچستان کے شہر سبی اور اسکے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 34منٹ پر محسوس کیے گئے،

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے تھے تاہم وہ اب بھی آفٹر شاکس کیوجہ سے خوف کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں