ایتھنز (پی این آئی) یورپی ملک یونان کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لگ بھگ 104 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔۔۔۔یونانی کوسٹ گارڈز کے حکام مطابق یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیرلوس کے جنوب مغرب میں پیش آیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے حکام کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں سینکڑوں افراد سوار تھے۔۔۔۔۔
جن افراد کو بچایا گیا ہے ان میں پاکستانی، مصری، شامی، فلسطینی اور افغان شہری شامل ہیں۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق یہ کشتی تارکین وطن کو لے کر مشرقی لیبیا کی ایک بندرگاہ سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ اس کشتی میں پاکستان بالخصوص پاکستان کے زِیرانتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کے ایک گاؤں بنڈالی کے لگ بھگ دو درجن افراد سوار تھے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی جمعے کو لیبیا سے اٹلی کے لیے نکلی تھی لیکن کشتی کا ملاح اسے غلطی سے یونان کی جانب لے گیا جہاں پائلوس کے جنوب مغرب میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر یہ کشتی ڈوب گئی۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی ڈوبنے والی کشتی کے زندہ بچ جانے والے مسافروں میں سے 79 کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے زخمی افراد یونان کے ساحلی شہر کالا ماتا کے قریب بحری اڈے کے ہسپتال میں زِیرعلاج ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں