سمندری طوفان کراچی کے قریب، درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے، سمندر میں اونچی لہروں کا خطرہ

کراچی (پی این آئی) بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے قریب آنے کے نتیجے میں کراچی میں گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، پیر کو درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔۔۔۔۔

یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ بحیرۂ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان بائپرجوائے موجود ہے جس کی وجہ سے جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔سمندری طوفان کے دوران ہوائیں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، طوفان کے دوران بحیرۂ عرب میں لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہو سکتی ہیں۔۔۔۔۔ کراچی کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع یہ ہے کہ سمندری طوفان کے باعث کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ ہے اور ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں