آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں، شاہ محمود قریشی کا مشورہ، عمران خان سے تلخ جملوں کے تبادلے کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے دوران میں تلخی اور سخت جملوں کا تبادلے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔۔۔۔ اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد زمان پارک پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کرنے والے شاہ محمود قریشی کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین کو کہا کہ آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں،

بیرون ملک چلے جائیں یا اگر بیرون ملک نہیں جانا تو یہاں ہی رہیں مگر لب کشائی بند کردیں، ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو لینے دیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو آپ واپس تحریک انصاف کو سنبھال لیجئے گا، مشکل وقت ہے اور جذبات کے بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔۔۔۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور کہا کہ آخری دم تک لڑوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close