اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ اور فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دینے، فوری سفارشات پیش کرنے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے لئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ کیا ۔وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دے
فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے لئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے ۔آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری اور جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اجلاس میں نوجوانوں کے اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری دی ۔ خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی وزیراعظم نے منظوری دے دی ۔وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت کی ،آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہوگا ۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کے لئے خصوصی راہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز شریک تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں