نیب نے 22 سیاسی رہنمائوں کے نام گاڑیوں، گھروں، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ طلب کر لیا، کون کون شامل؟

اسلام آباد (آئی این پی)190ملین پائونڈز کی غیر قانونی منتقلی کے سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزرا کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا،نیب راولپنڈی نے تمام صوبوں کے ایکسائز سیکرٹریز کو 22 سیاسی رہنمائوں کے نام گاڑیوں، گھروں ، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مراسلے جاری کر دیے ہیں،نیب نے شیخ رشید احمد، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر اور فواد چودھری کے اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔،

قومی احتساب بیورو نے اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں مزاری کے نام جائیدادوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا ہے،نیب کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز احمد شاہ سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نیب راولپنڈی نے 22سابق وفاقی وزرا اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018سے اب تک سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،یاد رہے کہ نیب سابق وزرا اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کیخلاف 190ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close