پرویز الٰہی عدالت سے بری ہوتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی )چودھری پرویز الہٰی کو ایک مقدمے میں بری ہونے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو عدالت سے بری ہوتے ہی کرپشن کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی صدر کیخلاف مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب کے ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close