لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی سرگرمیوں سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو کر رہے ہیں میں اس میں ایکٹو نہیں ہوں۔۔۔۔ اسد عمر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔۔انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت 13 جون تک منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔۔۔۔
عدالت نے اسد عمر کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔۔۔۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فواد چوہدری ایکٹو ہیں تو وہی بتائیں گےکہ کیا کر رہے ہیں اور جو فواد چوہدری کر رہے ہیں، میں اس میں ایکٹو نہیں ہوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں