جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ، جے آئی ٹی نے تفتیش کے لیے عمران خان کو آج طلب کر لیا

لاہور (پی این آئی) 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر تفتیش کے لیے قائم کی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج 4 بجے طلب کر لیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے جن سے 9 مئی کے سانحے پر تفتیش کی جائے گی۔۔۔۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close