اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں روسی تیل درآمد کیے جانے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال سے پوچھا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس وقت 272 روپے فی لیٹر ہے، تو کیا روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے بعد اس میں 100 روپے تک کی کمی کی جائے گی؟
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس کا جواب نفی میں دیا اور کہا کہ 100 روپے تک کا اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن قیمت ضرور کم ہوگی اگر روسی تیل کی خاطر خواہ مقدار پاکستان آئے گی، ابھی ابتدا میں تھوڑی مقدار پاکستان آ رہی ہے اس لیے اس میں بتدریج کمی ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں