خیبرپختونخوا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دیئے گئے 470 ارب روپے، پی ٹی آئی حکومت نے کہاں خرچ کر دیئے؟

پشاور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ پشاور کے دوران خیبرپختونخوا کی نگران حکومت سے 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے 470 ارب روپے کہاں پرخرچ کیے؟ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کے دورہ پشاور کے موقع پر پی ڈی ایم قیادت اور صوبائی حکام سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اس آہم ملاقات میں مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، آفتاب شیرپاؤ، غلام احمد بلور اور ایمل ولی خان بھی موجود تھے۔۔۔۔ صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔۔۔۔ صوبائی پی ڈی ایم قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ صوبے کے پاس تنخواہوں کے لیے فنڈز نہیں ہیں جب کہ نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے وزیراعظم کو صوبے کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے 470 ارب روپے کہاں پرخرچ کیے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close