میں سیرت النبیﷺ جتنا سمجھا ہوں بشری بی بی کی وجہ سے سمجھا ہوں، کراچی میں عسکری ونگ بنانے کا مشورےپرکیا جواب دیا تھا؟ عمران خان کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) گرفتاری کے بعد رہائی اور لاہور زمان پارک گھر پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے کارکنوں ےسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےالقادر یونیورسٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو فیصلہ کیا تھا ملک میں سیرت النبیﷺ کو فروغ دینا ہے، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد سیرت النبیﷺ پر نئی لیڈر شپ پیدا کرنا تھا، القادر یونیورسٹی بنائی تاکہ صوفی ازم، روحانیت، ٹیکنالوجی پڑھائی جائے،

ہماری کوشش تھی پاکستان میں صادق اور امین لیڈر شپ نکلے۔عمران خان نے بتایا کہ 15مئی 2019 کو پروجیکٹ کا افتتاح کیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کا کیس 7 ماہ بعد آیا۔انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے، کہاں سے میں نے فائدہ اٹھایا؟ ٹی وی پر کبھی اتنا کنٹرول نہیں دیکھا جتنا آج ہے، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ٹرسٹیز کو تنخواہ نہیں ملتی وہ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سیرت النبیﷺ جتنا سمجھا ہوں بشری بی بی کی وجہ سے سمجھا ہوں، خود سے زیادہ تکلیف اس پر ہوئی کہ بشری بی بی کے بھی وارنٹ نکالے، سابق نیب چیئرمین آفتاب سلطان کو سلام پیش کرتا ہوں، موجودہ چیئرمین نیب بے ضمیر کو شرم نہیں آئی ٹرسٹیز پر وارنٹ جاری کررہا ہے، شرم نہیں آئی کہ پردہ دار خاتون کا وارنٹ جاری کیا، کوئی یہ نہیں کرسکتا جو آپ نے اور ہینڈلرز نے کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے انھوں نے پکڑا تو اس کے بعد نہیں پتا کیا ہو،

جب سپریم کورٹ پہنچا تو پتا چلا بہت انتشار ہوا توڑ پھوڑ ہوئی ہے، جو بھی سرکاری بلڈنگ جلائی گئی تحقیقات ہوں کہ اس کے پیچھے کون تھا۔انہوں نے کہا کہ جب کراچی میں تنظیم بنانے لگے تو کہا گیا عسکری ونگ بناناپڑیگا، میں نے سمجھایا مسلح لوگوں کو رکھنے سے پارٹی کی فطرت بدل جاتی ہے، میں نے کہا کراچی میں پارٹی نہ بڑھے لیکن عسکری ونگ نہیں رکھوں گا۔اپنے خطاب کے آخر میں عمران خان نے ایک بار پھر چیف جسٹس اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام کو اتوار کو گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین ، عدلیہ اور اپنے بچوں کی آزادی کیلیے کل باہر نکلیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close